6 جون 2017 - 13:48
صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت نے علاقائی اور عالمی توازن کو ایران کے حق میں تبدیل کردیا ہے

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت نے علاقائی اور عالمی توازن کو ایران کے حق میں تبدیل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ انقلابی امنگوں پر یقین اور ایران اسلامی کے مسقبل کے تعین میں اپنے حق کی ادائیگی، صدارتی انتخابات میں اکتالیس ملین لوگوں کی مشارکت کا اہم ترین پیغام ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بدامنی والے خطے کے درمیان گھرے ملک میں پرامن انتخابات کا انعقاد، ایران کی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
اس موقع پر ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ ملک میں آئندہ ہونے والے انتخابات پورے میکانائزڈ طریقے سے ہونے چاہییں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات انیس مئی کو ہوئے تھے جس میں موجودہ صدر حسن روحانی تئیس ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169